فرانس میں مسلمانوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 شدت پسند گرفتار

فرانس میں مسلمانوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے 10 شدت پسند عیسائیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں مسلمانوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے 10 شدت پسند عیسائیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فرانس اور بحیرہ روم کے جزیرے کورسیکا میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے 10 انتہا پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ افراد مختلف مقامات پر مسلمانوں کی آبادی اور مساجد پر حملہ کرنے کے لیے منصوبہ بندی کررہے تھے۔  گرفتار ملزمان میں ایک ایسا 65 سالہ فرانسیسی شہری بھی شامل ہے، جو ماضی میں پولیس اہلکار رہا ہے۔ حراست میں لیے گئے شدت پسندوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کے دوران اہم معلومات کے حصول کی توقع کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ فرانس میں شدت پسندوں کی جانب سے اقلیتیوں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے اور تارکین وطن کے خلاف نفرت آمیز مہم چلانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

News Code 1881716

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =