مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے مسجد الاقصی کے قریب تاریخی قبرستان کا ایک حصہ منہدم کردیا ہے۔ اسرائیل اس تاریخی قبرستان کے 40فیصد حصے پر نیشنل پارک بنانا چاہتا ہے،اسرائیل عالمی مخالفت کے باجود مسلسل فلسطینیوں کے درخت اور فصلیں کاٹ کر اس پر قبضہ کررہاہے جبکہ فلسطینیوں کے گھراور سکول منہدم کرکے یہودی آبادکاروں کو آباد کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق عرب حکمراں فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلیم ظالم پر خاموش متاشائی بنے ہوئے ہیں۔
اسرائیلی حکومت نے مسجد الاقصی کے قریب تاریخی قبرستان کا ایک حصہ منہدم کردیا ہے
News ID 1881371
آپ کا تبصرہ