5 جون، 2018، 7:59 PM

ہندوستانی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ / پائلٹ ہلاک

ہندوستانی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ / پائلٹ ہلاک

ہندوستانی ایئر فورس کا ایک لڑاکا طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں پائلٹ ایئرکموڈور سنجے چوہان ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ایئر فورس کا ایک لڑاکا طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں پائلٹ ایئرکموڈور سنجے چوہان ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کا جیگوار فائٹر جیٹ طیارہ دوران پرواز کچھ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ ایئر کموڈور سنجے چوہان ہلاک ہو گئے۔ تاحال طیارے کے گرنے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔ ہندوستانی  فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔

ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر کموڈور سنجے چوہان نے جامنگر ایئر بیس سے معمول کی مشق کے لیے  پرواز بھری تھی کہ کچھ کے علاقے مندرا میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ایئرکموڈور سنجے چوہان اس حادثے میں شدید زخمی ہوگئے جو دوران علاج جانبر نہ ہوسکے۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک حادثے کی وجوہات کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

News ID 1881218

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha