9 اپریل، 2018، 8:55 AM

یمن میں سعودی عرب کے ہوائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد شہید

یمن میں سعودی عرب کے ہوائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد شہید

یمن کے نہتے اور بےگناہ عرب مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کی مجرمانہ اور بہیمانہ جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ۔ یمن کے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے تازہ مجرمانہ ہوائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد شہید ہوگئے ہیں شہداء میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے نہتے اور بےگناہ عرب مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کی مجرمانہ اور بہیمانہ جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ۔ یمن کے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے تازہ مجرمانہ ہوائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد شہید ہوگئے ہیں شہداء میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق المحول علاقہ پر بھی سعودی عرب کے ہوائی حملے میں ایک یمنی شہید اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق یمن پر گذشتہ تین برسوں سے سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 35 ہزآر افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں ۔ اس مجرمانہ جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ، اسرائيل ، متحدہ عرب امارات ، بحرین سمیت دس ممالک کی حمایت حاصل ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اپنے مقررہ اہداف تک نہیں پہنچ سکا البتہ اس نے یمن کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کردیا ہے۔ لیکن یمن جنگ کے نتیجے میں سعودی عرب کے منحوس اور مکروہ چہرے پر پڑی اسلام کی نقاب کو اتار دیا ہے سعودیوں اور یہودیوں کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف متحدہ اور مشترکہ سازش طشت از بام ہوگئی ہے۔

News ID 1879930

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha