سعودی شہزادہ متعب بن عبداللہ کی موت کے بارے میں متضاد خبریں

سعودی عرب کے سابق بادشاہ عبداللہ کے بیٹے شہزادہ متعب بن عبداللہ کی موت کے بارے میں متضاد خبریں گردش کررہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے سابق بادشاہ عبداللہ کے بیٹے شہزادہ متعب بن عبداللہ کی موت کے بارے میں متضاد خبریں گردش کررہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خبروں میں بتایا گیا ہے کہ متعب بن عبداللہ دل کا دورہ پڑنے سے 66 برس کی عمر میں فوت ہوگئے ہیں۔ ادھر بعض عرب ذرائع متعب بن عبداللہ کی موت کی خـبر کو رد کررہے ہیں۔ شہزادہ متعب بن عبداللہ سعودی عرب کے با اثر شہزادے ہیں ۔ جنھیں ولیعہد محمد بن سلمان نے کچھ عرصہ قید بھی رکھا تھا اور بعد میں اسے ایک معاہدے اور بھاری رقم وصول کرنے کے بعد آزاد کردیا گیا۔

News Code 1879695

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =