عرب اخبار العربی الجدید نے اپنی رپورٹ میں فاش کیا ہے کہ سعودی عرب کے سابق بادشاہ ملک عبداللہ کے بیٹے اور نیشنل سکیورٹی گارڈ کے سابق وزیر متعب بن عبداللہ نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے اپنی آزادی کے بدلے میں سیاست سے دور رہنے اور 10 ارب ڈالر ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی اخبار العربی الجدید کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے سابق بادشاہ ملک عبداللہ کے بیٹے اور نیشنل سکیورٹی گارڈ کے سابق وزیر متعب بن عبداللہ نے ولیعہد محمد بن سلمان سے اپنی آزادی کے بدلے میں سیاست سے دور رہنے اور 10 ارب ڈالر ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

العربی الجدید کے مطابق شہزادہ متعب بن عبداللہ  پہلے شہزادے ہیں جنھیں ہوٹل ریٹز کارلٹن سےبھاری مقدار میں تاوان ادا کرنے کے بدلے میں  آزادی ملی ہے ریاض میں واقع  اس ہوٹل میں سیکڑوں شہزادے ، وزراء اور سعودی عرب کے حکام قید ہیں جن سے امریکہ کی بدنام زمانہ سکیورٹی کمپنی بلیک واٹر یے حکام تحقیقات انجام دے رہے ہیں۔

العربی الجدید کے مطابق متعب بن عبداللہ نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اسے 10 ارب ڈالر ادا کریں گے اور سعودی عرب کی سیاست سے بھی دور رہیں گے۔

اطلاعات کے مطابق شہزادہ متعب بن عبداللہ گذشتہ تین ہفتوں سے ریٹزکالٹن ہوٹل میں دیگر شہزآدوں کے ہمراہ  نظر بند تھے  سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے انھیں ایک اجلاس کی دعوت دیکر اس ہوٹل میں بلایا اور پھر ان پر گرپشن کا الزام عائد کرکے وہاں قید کردیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha