15 مارچ، 2018، 10:19 AM

شام میں ترکی کے مزید تین فوجی ہلاک

شام میں ترکی کے مزید تین فوجی ہلاک

ترک مسلح افواج کا کہنا ہے کہ شام کے علاقہ جندرس میں تلاشی کے دوران ایک دستی بم دھماکے کے نتیجے میں تین ترک فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خـررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک مسلح افواج کا کہنا ہے کہ شام  کے علاقہ جندرس میں تلاشی کے دوران ایک دستی بم دھماکے کے نتیجے میں تین ترک فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ترک نشریاتی ادارے نے مسلح افواج کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شام کے علاقہ عفرین میں جاری شاخ زیتون آپریشن کے دوران تلاشی میں ایک دستی بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں3 ترک فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترک فوج کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس نے شامی مخالفین کے ساتھ ملکر شام کے شمالی شہر عفرین کا محاصرہ کر لیا ہے، ترک فوج کے مطابق اس نے انتہائی اہمیت کے حامل بعض مقامات پر قبضہ بھی کر لیا ہے۔

News Code 1879377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha