مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فوج کی شام کے علاقہ عفرین میں سنی کردوں کے خلاف فوجی کارروائی جاری ہے۔ ترک فضائیہ کی تازہ بمباری میں 13 سنی کرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شام ميں مخالفین سے وابستہ انسانی حقوق کے نگراں ادرے کا کہنا ہے کہ عفرین شہر کے جنوب مشرق میں واقع " قبّلی " گاؤں پر ترک فوج کے فضائی حملے میں 13 سنی کرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 5 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ ترک فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے عفرین کے علاقہ میں فوجی کارروائی کے آغاز سے اب تک امریکہ کے حمایت یافتہ 557 کردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
ترک فوج کی شام کے علاقہ عفرین میں سنی کردوں کے خلاف فوجی کارروائی جاری ہے۔ ترک فضائیہ کی تازہ بمباری میں 13 سنی کرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1878377
آپ کا تبصرہ