مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع جنرل امیر حاتمی آذربائیجان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آذربائیجان کے وزير دفاع ذاکر حسن اوف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں علاقہ میں امن و صلح قائم رکھنےکی کوششیں جاری رکھےگا۔ انھوں نے کہا کہ غیر علاقائی طاقتیں خطے میں دہشت گردی کو فروغ دیکر عدم استحکام پیدا کررہی ہیں۔آذربائیجان کے وزیر دفاع نے بھی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ایرانی وزیر دفاع کے دورہ آذربائیجان کو بڑی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر دفاع کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ ملےگا۔
ایران کی بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں علاقہ میں امن و ثبات قائم رکھنے کی کوشش جاری
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع آذربائیجان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آذربائیجان کے وزير دفاع کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں علاقہ میں امن و صلح قائم رکھنےکی کوششیں جاریر کھےگا۔
News ID 1878897
آپ کا تبصرہ