7 مارچ، 2011، 5:33 PM

آذربائیجان کے وزیر خارجہ

آذربائیجان اور ایران دو دوست اور برادر ملک ہیں

آذربائیجان اور ایران دو دوست اور برادر ملک ہیں

آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے ایران اور آذربائیجان کو دو دوست اور برادر ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور آذربائیجان کے دیرینہ و تاریخی روابط ہیں اورتاریخي ، ثقافتی اور مذہبی لحاظ سے دونوں قومیں ایکدوسرے سے بالکل قریب ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے وزیر خارجہ ایلمایر محمد یاروف  نے ایران اور آذربائیجان کو دو دوست اور برادر ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور آذربائیجان کے دیرینہ اور تاریخی روابط ہیں اورتاریخي ، ثقافتی اور مذہبی لحاظ سے دونوں قومیں ایکدوسرے سے بالکل قریب ہیں۔ آذربائیجان کے وزیر خارجہ، ایران اور آذربائیجان کے مشترکہ کمیشن میں شرکت کے لئے تہران پہنچے ہیں انھوں نے آج سہ پہر کو مشترکہ اجلاس میں علی اکبر صالحی کو ایران کا وزیر خارجہ بننے پر مبارک باد پیش کی  آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور آذربائیجان تمام مسائل پر بات چیت اور گفتگو کریں گے اور باہمی تعلقات کو تمام سیاسی ، ثقافتی اور اقتصادی شعبوں میںفروغ دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

News ID 1269316

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha