12 فروری، 2018، 11:54 AM

متحدہ عرب امارات میں پہلے ہندو مندرکی تعمیر کا افتتاح

متحدہ عرب امارات میں پہلے ہندو مندرکی تعمیر کا افتتاح

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں پہلے ہندو مندرکی تعمیر کا افتتاح کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں پہلے ہندو مندرکی تعمیر کا افتتاح کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے مندر کی تعمیر کے آغاز پر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ یہ مشر ق وسطیٰ میں بھی پہلا ہندو مندر ہوگا ۔ سن 2015ء میں اپنے پہلے دورے میں مودی نے بتایا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں پہلے باقاعدہ ہندو مندر کی تعمیر کے لیے زمین ابوظہبی حکومت نے الاٹ کر دی تھی۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان عربوں میں بت پرستی کو رواج دے رہا ہے۔

News Code 1878685

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha