4 فروری، 2018، 5:37 PM

پاکستان کی موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ

پاکستان کی موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ

پاکستان کی وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ کے بانی اور سربراہ حافظ محمد سعید نے حمکراں جماعت مسلم لیگ نون پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ اسلام آباد کی موجودہ حکومت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ کے بانی اور سربراہ حافظ محمد سعید نے حمکراں جماعت مسلم لیگ نون پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ اسلام آباد کی موجودہ حکومت ہے۔ حافظ سعید نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے نواز شریف کے دستخط پرمجھے گرفتارکیا گیا اور نوازشریف کے جانے کی ایک بنیادی وجہ غداری ہے نواز شریف یہودیوں کوپسند آنے والے بیان دے رہے ہیں،میں اب بھی اس سے کہتا ہوں کہ وہ توبہ کرلے۔

حافظ سعید نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹ کوختم کرے اور اس ضمن میں سینٹ کے لوگ جاکراقوام متحدہ کے سامنے دھرنا دیں جب کہ تحریک کشمیرنتیجہ خیز مرحلے تک پہنچ چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق حافظ سعید جیسے افراد نے مسئلہ کشمیرکو سیاسی پلیٹ فارم کے بجائے عسکری اور دہشت گردی کا راستہ دکھایا جس سے کشمیر کے مسئلہ کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے۔

News ID 1878505

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha