مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں ایران کے سفارتکار شہید حمید رضا محمدیان کی تشییع جنازہ میں وزارت خارجہ کے اہلکاروں اورعوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔ شہید حمید رضا محمدیان کی تشییع جنازہ میں نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ، حسن قشقاوی، وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی ،مشرق وسطی کے ڈائریکٹر محمد ایرانی نے شرکت کی ۔ شہید محمدیان برلن میں ایران کے سفارتکار تھے انھوں نے کئی سال تک جانبازی کا درد و رنج برداشت کیا اور آخر کار درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں ایران کے سفارتکار شہید حمید رضا محمدیان کی تشییع جنازہ میں وزارت خارجہ کے اہلکاروں اورعوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔
News ID 1877625
آپ کا تبصرہ