7 دسمبر، 2017، 5:08 PM

پاکستانی فضائیہ کی امریکی ڈرون گرانے کی دھمکی

پاکستانی فضائیہ کی امریکی ڈرون گرانے کی دھمکی

پاکستانی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے اگر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تو انھیں گرا دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے اگر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تو انھیں گرا دیا جائے گا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ کامرہ ائیربیس پر حملہ ائیرفورس کی تاریخ کا سب بڑا حملہ اور افسوسناک ترین سانحہ تھا، ہم نے اٗس سانحے میں بڑا نقصان اٹھایا مگر ہمت نہیں ہاری، ہم نے ہمت اور حوصلے کے ساتھ شدت پسندی کے خلاف کوششیں جاری رکھیں اور پاک فضائیہ کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنادیا۔ ائیرچیف مارشل کا کہنا تھا کہ کامرہ بیس حملے میں دہشت گردوں نے ایک ساب ائیرکرافٹ طیارہ مکمل تباہ کیا جب کہ دوسرے کو جزوی نقصان پہنچایا، ان طیاروں کو بنانے کے لئے عالمی ادارے نے 287 ملین ڈالرز مانگے لیکن وہی طیارے ہمارے نوجوانوں، انجینئر اور سائنسدانوں نے صرف 25 ملین ڈالرز میں ہی دوبارہ پرواز کے لئے تیار کرلئے اور پاکستان ساب جہازوں کی 5 ویں سرٹیفکیشن ایجنسی بن گیا ہے،  کامرہ ائیربیس  حملے کے بعد ہم نے ناصرف ائیرفورس کو ہرلحاظ سے مضبوط کیا بلکہ پاکستان کو ہر لحاظ سے خود کفیل کرنے کا عزم کرلیا، اب ہم خود جنگی جہاز بنائیں گے اور ائیرٹیکنالوجی کی بھیک بھی نہیں مانگنی پڑے گی۔ پاکستان سالانہ 16 سے 20 جے ایف 17 تھنڈر طیارے بنارہا ہے۔ ان کا  کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ہرفرد قوم کی ترقی کا ذریعہ ہے صرف بہترین دماغوں کو راستہ متعین کرنے کی ضرورت ہے۔

News ID 1877191

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha