5 مئی، 2018، 8:21 PM

پاکستان کی ترک فضائیہ کو بھرپور مدد اور تعاون کی پیشکش

پاکستان کی ترک فضائیہ کو بھرپور مدد اور تعاون کی پیشکش

پاکستان نے ترک فضائیہ کو ایوی ایشن اور فوجی تربیت میں بھرپور مدد اور تعاون کی پیشکش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے ترک فضائیہ کو ایوی ایشن اور فوجی تربیت میں بھرپور مدد اور تعاون کی پیشکش کی ہے۔ پاکستانی  فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ترکی کے چیف آف دی جنرل سٹاف جنرل خلوصی آکار نے اسلام آباد میں ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیاجس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور پاک فضائیہ کے دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔جنرل ہولوسی اور ایئرچیف مارشل مجاہد انور کی ون آن ون ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

News ID 1880506

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha