مہر خبررساں ایجنسی نے یونہاپ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے جو کہ اس کے خصوصی اقتصادی زون میں آ کر گرا ہے۔ جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا داغا گیا میزائل 50 منٹ تک فضا میں رہا اوراس کے خصوصی اقتصادی زون میں گرا جب کہ میزائل کی فضا میں موجودگی کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کیا گیا۔ ادھر امریکی حکومت کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے تاہم میزائل فائر کرنے پر صورتحال دیکھ رہے ہیں۔
جاپان نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے جو کہ اس کے خصوصی اقتصادی زون میں آ کر گرا ہے۔
News ID 1876993
آپ کا تبصرہ