مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس آئندہ ہفتے پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے اس دورے میں وہ پاکستانی قیادت سے دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس دورے کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر دفاع خرم دستگیرسے ملاقات کریں گے اور کثیر الجہتی امور پر گفتگو کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معمول کی طرح اس بار بھی امریکہ کی جانب سے پاکستان پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے لیے دباؤ ڈالا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کا دعوی ہے کہ پاکستان میں حقانی نیٹ ورک دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں۔ جبکہ پاکستان نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں دہشتگردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں۔
آپ کا تبصرہ