22 نومبر، 2017، 9:12 PM

روس کے شہر سوچی میں ایران، روس اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کا آغاز

روس کے شہر سوچی میں ایران، روس اور ترکی کے سہ فریقی  سربراہی اجلاس کا آغاز

روس کے شہر سوچی میں اسلامی جمہوریہ ایران ، روس اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے اس اجلاس میں ایران کے صدر حسن روحانی، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین شریک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے شہر سوچی میں اسلامی جمہوریہ ایران ، روس اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے اس اجلاس میں ایران کے صدر حسن روحانی، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین شریک ہیں۔

اس اجلاس کو خطے کی امن و سلامتی کے لئے اہم قراردیا جارہا ہے۔ اس اجلاس میں تینوں ممالک کے صدور اپنے ممالک کے وفود کی قیادت کررہے ہیں۔ اس اجلاس میں شام کے بارے میں آستانہ مذاکرات کے نتائج کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور شام میں قیام امن کے سلسلے میں تینوں ممالک کے باہمی تعاون پر بھی بات چيت کی جائے گي۔

News ID 1876854

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha