19 نومبر، 2017، 7:17 PM

اسپین میں پولیس نے اللہ اکبر کہنے پر ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا

اسپین میں پولیس نے اللہ اکبر کہنے پر ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا

اسپین میں ایک شاہراہ پر غیرمسلح شخص نے اونچی آواز پر اللہ اکبر کہا جس پر پولیس نے اسے گولی مارکر زخمی کردیا زخمی شخص کا تعلق فرانس سے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں ایک شاہراہ پر غیرمسلح شخص نے اونچی آواز پر اللہ اکبر کہا جس پر پولیس نے اسے گولی مارکر زخمی کردیا زخمی شخص کا تعلق فرانس سے ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسپین میں ایک ہائی وے ٹول پلازہ پر پولیس نے ایک شخص کو صرف اس لئے گولی مار دی  کہ اس نے اونچی آواز میں اللہ اکبر کہا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق فرانسیسی شخص اونچی آواز میں اللہ اکبر کہہ رہا تھا جس پر اہلکاروں کو شبہ ہوا کہ مذکورہ شخص مسلح ہے اور پولیس پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔ جس پر قریب کھڑے سکیورٹی اہلکار نے اسے گولی مار دی تاہم تلاشی کے بعد انکشاف ہوا کہ وہ شخص غیرمسلح اور فرانسیسی شہری ہے۔ گولی کا نشانہ بننے والا شخص ہلاک نہیں بلکہ زخمی ہوا ہے۔

News ID 1876778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha