3 جون، 2009، 11:50 AM

مقبوضہ بیت المقدس

مقبوضہ فلسطین میں ایک صہیونی نے گولی مار کر ایک فلسطینی کو شہید کردیا ہے

مقبوضہ فلسطین میں ایک صہیونی نے گولی مار کر ایک فلسطینی کو شہید کردیا ہے

مقبوضہ بیت المقدس کے وسطی علاقے میں ایک صہیونی پناہ گزین کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے وسطی علاقے میں ایک صہیونی پناہ گزین کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہودی پناہ گزین نے مرکزی شاہراہ پر ایک شخص کوگولی مارکر زخمی کر دیا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔پوچھ گچھ کے دوران اس نے مزید بتایا کہ اس نے شہر کے قدیم علاقے میں ایک اور فلسطینی کوگولی مار کر شہید کردیا ہے۔اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے قاتل کی پردہ پوشی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتل پرانے شہر کے قریب کسی مذہبی مشق میں مصروف تھا کہ اس دوران اس نے ایک فلسطینی کو اپنی جانب آتے ہوئے دیکھا اور وہ یہ سمجھا کہ وہ اس پر حملہ آور ہونے کو ہے چنانچہ اس نے اس فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا، گولی مارنے کے بعد وہ فرار ہورہا تھا کہ اس نے قریبی شاہراہ پرایک اور فلسطینی کو بھی گولی مارکر زخمی کردیا۔

 

News ID 890459

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha