28 اکتوبر، 2017، 11:04 AM

امریکی وزیر دفاع کا شمالی کوریا کو دھمکیاں دینے پر انتباہ

امریکی وزیر دفاع کا شمالی کوریا کو دھمکیاں دینے پر انتباہ

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے شمالی کوریا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیانگ یانگ جوہری ہتھیاروں کے ذریعے ہمیں تباہ کرنے کی دھمکیاں دینا بند کردے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے شمالی کوریا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیانگ یانگ جوہری ہتھیاروں کے ذریعے ہمیں تباہ کرنے کی دھمکیاں دینا بند کردے۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ پیانگ یانگ جوہری ہتھیاروں کے ذریعے امریکہ کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دینا بند کرے۔اطلاعات کے مطابق امریکی جنرل جیمز میٹس نے جنوبی کوریا کے وزیر دفاع سانگ یانگ مو کے ہمراہ شمالی کوریا کی سرحد سے کچھ فاصلے پر واقع غیر مسلح زون کا دورہ کیا۔اس موقع پر جنرل جیمز میٹس نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اُن کی حکومت کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیانگ یانگ اپنے لوگوں کے ساتھ برا برتاؤ کرتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا کے ہمسائے میں جنوبی کوریا واقع ہے جس نے اپنے لوگوں کے لیے جمہوریت کو ترجیح دی ہے۔جیمز میٹس نے کہا کہ ہمارا مقصد جنگ نہیں بلکہ جزیرہ نما کوریا کو مکمل اور ناقابل واپسی غیرنیوکلیئر خطہ بنانا ہے۔ادھر جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے کہا کہ شمالی کوریا کبھی بھی اپنے جوہری ہتھیار استعمال نہیں کر سکتا اور اگر اس نے ایسا کیا تو اسے جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ طاقتور فورس کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔واضح رہے کہ جزیرہ نما کوریا میں 1950 سے 1953 تک ہونے والی جنگ کے بعد سے جنوبی کوریا میں تقریبا 30 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔

News ID 1876255

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha