مہر خبررساں ایجنسی نےالعربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کے وزیرصحت سلیم شاکر کینسر کے بارے میں آگاہی کے لئے ایک میراتھن دوڑ میں شرکت کے بعد اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ اطلاعات کے مطابق تیونس کے وزیر صحت سلیم شاکر نے دو روز قبل نابل شہر میں کینسر کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ہونے والی میراتھن دوڑ میں شرکت کی، جس کے بعد ان کی حالت اچانک بگڑ گئی۔ انہیں تیونس کے ایک فوجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں وہ کچھ دیر کے بعد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
تیونس کے وزیرصحت سلیم شاکر کینسر کے بارے میں آگاہی کے لئے ایک میراتھن دوڑ میں شرکت کے بعد اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
News ID 1875849
آپ کا تبصرہ