26 ستمبر، 2017، 1:58 PM

مقبوضہ فلسطین میں فائرنگ سے 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

مقبوضہ فلسطین میں فائرنگ سے 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نے فائرنگ کرکے تین اسرائیلی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نے فائرنگ کرکے تین اسرائیلی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام علاقے ہارادار میں قائم غیر قانونی یہودی بستی میں داخل ہونے والے ایک شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں فلسطینی بھی جاں بحق ہوگیا۔ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی شین بیٹ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ایک بارڈر پولیس اہلکار جب کہ 2 سول گارڈز ہلاک ہوئے ہیں، فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور بھی شہید  ہوگیا ہے جس کی شناخت ’’نمر الجمال‘‘ کے نام سے ہوئی ہے۔

News ID 1875534

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha