مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا حالیہ بیان جنگ کا واضح اشارہ ہے جب کہ شمالی کوریا کو امریکی اقدامات کا بھرپور طریقے سے جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے۔ امریکی صدر نے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب کے بعد ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ابھی شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا بیان سنا ہے، اگر وہ " چھوٹے راکٹ مین " کی سوچ کے حامی ہیں تو یہ زیادہ عرصے تک ہمارے درمیان نہیں ہوں گے۔امریکی صدر کے ٹوئٹر پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو کا کہنا تھا کہ پیانگ یانگ امریکی اقدامات کا جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے، ہم امریکہ کے اسٹریٹجک بموں کو شمالی کوریا کی فضائی حدود کے باہر بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا کو یاد رکھنا چاہیئے کہ پہلے امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف جنگ کا اعلان کیا اور شمالی کوریا کی جانب سے امریکی صدر کے " کون تادیر ہمارے درمیان ہو گا " کے سوال کا جواب بھی وقت آنے پر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق امریکہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی بڑھا رہا ہے۔
شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا حالیہ بیان جنگ کا واضح اشارہ ہے جب کہ شمالی کوریا کو امریکی اقدامات کا بھرپور طریقے سے جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے۔
News ID 1875533
آپ کا تبصرہ