شمالی کوریا کا بحرالکاہل میں ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرنے کی دھمکی

شمالی کوریا نے بحرالکاہل (پیسیفیک) میں ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنونی اور احمق قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے بحرالکاہل (پیسیفیک) میں ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنونی اور احمق قرار دیا ہے۔ شمالی کوریا نے بین الاقوامی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بحرالکاہل میں ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کو جنونی شخص قرار دے دیا۔ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک بحرالکاہل میں انتہائی طاقتور ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرسکتا ہے۔ ری یونگ ہو نے انتہائی سخت ریمارکس میں ٹرمپ کو بھونکنے والے کتے سے بھی تشبیہہ دی۔ ادھر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے امریکی صدر کو جنونی شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات نے شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیار بنانے کے فیصلے کو صحیح ثابت کردیا ہے۔ سرکاری میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کم جونگ ان نے کہا کہ ٹرمپ کو اقوام متحدہ میں اپنی حالیہ تقریر کا پورا پورا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، ٹرمپ کے بیانات سے ہم خوفزدہ نہیں بلکہ یہ ثابت ہوگیا کہ میں نے جس راستے کا انتخاب کیا وہ درست ہے، ٹرمپ نے پوری دنیا کے سامنے میری اور شمالی کوریا کی توہین کی اور تاریخ کا جارحانہ ترین اعلان جنگ کیا، شمالی کوریا ردعمل میں سخت ترین جوابی کارروائی کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا شمالی کوریا کو مکمل تباہ و برباد کردے گا۔ ٹرمپ نے کم جونگ ان کو ’’راکٹ مین‘‘ بھی کہا کہ جو خودکش مشن پر نکلا ہوا ہے۔

News Code 1875443

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =