امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک گھر میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کی فائرنگ سے مسلح شخص بھی مارا گیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی بی ایس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک گھر میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کی فائرنگ سے مسلح شخص بھی ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  فائرنگ سے  2افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، پولیس کی کارروائی میں مشتبہ حملہ آور مارا گیا۔فائرنگ کا واقعہ ٹیکساس کے شہر پلانو میں رات گئے پیش آیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی، جب پولیس اہلکار گھر کے اندر داخل ہوا تو مشتبہ شخص نےاس پر بھی فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں ملزم ماراگیا۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

News Code 1875183

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha