مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہےکہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی ناکام ہوجائے گی۔انھوں نے کہا کہ افغانستان میں فوجی کارروائی کی حکمت عملی کامیاب نہیں ہو گی ،اس مسئلے کا صرف سیاسی حل ہےاوریہی اصل بات ہے ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کا پہلے دن سے یہ واضح موقف رہا ہے کہ افغانستان میں فوجی حکمت عملی کار آمد نہیں رہی اور افغان مسئلے کا سیاسی طریقے سے ہی حل نکالا جاسکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کا نتیجہ بھی ناکامی ہی ہوگا۔ خاقان عباسی نے کہا کہ افغان جنگ کو پاکستان میں لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہےکہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی ناکام ہوجائے گی۔
News ID 1874865
آپ کا تبصرہ