18 اگست، 2017، 5:43 PM

نواز شریف اور اس کے بیٹے نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے

نواز شریف اور اس کے بیٹے نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے

پاکستان کے قومی احتساب ادارے " نیب " نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز کو آج طلب کیا تھا تاہم شریف خاندان کا کوئی بھی فرد نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قومی احتساب ادارے " نیب " نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز کو آج طلب کیا تھا تاہم شریف خاندان کا کوئی بھی فرد نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا۔ پاکستانی سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنس کی تیاری کے لیے 2 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی ہیں،  مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں شریف خاندان کے خلاف 4 ریفرنسز تیار کریں گی، نیب لاہور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس تیار کرے گی جب کہ 7 رکنی راولپنڈی کی ٹیم نواز شریف اور ان کے بچوں کے اثاثے، عزیزیہ اسٹیل ملز ہل میٹل کمپنی کے معاملات کی تحقیقات کرے گی۔ ڈائریکٹر نیب راولپنڈی رضوان خان کی سربراہی میں 7 رکنی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔ نیب نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں نواز شریف سے آج جواب طلب کیا ہے جب کہ حسین نواز، حسن نواز، اسحاق ڈار اور طارق شفیع کو ذاتی طور پر پیش ہونے کے لیے کہا گیا تاہم شریف خاندان کا کوئی بھی فرد نیب کی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوا،  واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کے فیصلے میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو نااہل اور ان کے  اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز سمیت ان کی بیٹی مریم نواز، ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔

News ID 1874656

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha