1 ستمبر، 2017، 7:08 PM

لاہور نیب کی نواز شریف اور اس کے بچوں کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش

لاہور نیب کی نواز شریف اور اس کے بچوں کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش

پاکستان کے شہر لاہور میں " نیب " نے سابق وزیر اعظم نوازشریف، مریم نواز، حسن، حسین نواز اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز ہیڈکوارٹر بھجوا دیئے ہیں جس میں ان کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں " نیب "  ادارے نے سابق وزیر اعظم نوازشریف، مریم نواز، حسن، حسین نواز اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز ہیڈکوارٹر بھجوا دیئے ہیں جس میں ان کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق احتساب بیورو(نیب) نے نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف عزیزیہ مل اور ایون فیلڈ پراپرٹی کے ریفرنسز ہیڈ کوارٹر بجھوا دیئے ہیں لاہور میں نیب کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ڈی جی نیب لاہورمیجر(ر) شہزاد سلیم کی زیر صدارت ہوا جس میں تمام فیصلوں کی منظوری دے کرمعاملہ نیب ہیڈ کوارٹربھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

شریف خاندان کے خلاف بھیجے گئے ریفرنسز میں سفارش کی گئی ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں حسن، حسین اور مریم نواز کے تمام اثاثے منجمد کئے جائیں۔ اس سے 15 روز قبل نیب لاہور نے شریف خاندان کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی بھی سفارش کی تھی۔ نیب لاہور نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بھی تمام منقولہ و غیرمنقولہ جائیدادیں ضبط کرنے اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے جب کہ نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں پر ریفرنس بناتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ کے خلاف کارروائی کی استدعا کی ہے۔ ادھر نیب راولپنڈی نے بھی شریف خاندان کے خلاف عزیزیہ مل ریفرنس کی منظوری دے دی ہے تاہم ریفرنسزعید کے بعد نیب ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کیے جائیں گے۔

News ID 1874980

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha