10 فروری، 2018، 11:51 AM

پاکستان کے ادارے نیب نے نواز شریف کو طلب کرلیا

پاکستان کے ادارے نیب نے نواز شریف کو طلب کرلیا

پاکستان میں راولپنڈی نیب نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کو طلب کرلیا جہاں العزیزیہ کیس میں ضمنی ریفرنس کیلیے ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں راولپنڈی نیب  نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کو طلب کرلیا جہاں العزیزیہ کیس میں ضمنی ریفرنس کیلیے ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔  اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز تیارہورہے ہیں جب کہ ضمنی ریفرنسزڈی جی نیب راولپنڈی کی زیرنگرانی تیارکیےجارہے ہیں، نئےضمنی ریفرنس میں بیرونی ملک سےحاصل دستاویزات شامل کی جارہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے العزیزیہ کیس میں ضمنی ریفرنس آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ضمنی ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا بیان ریکارڈ کروایا جائے گا اور اس بیان کو ضمنی ریفرنس کاحصہ بنایا جائے گا جس کے لیے نیب راولپنڈی نے نوازشریف کو آج طلب کرلیا۔

News ID 1878626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha