مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی رجیم لبنان کے ساتھ حالیہ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے۔
المنار ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ آج اسرائیلی فوج کے دستے مرکبا بستی میں داخل ہوئے، جہاں وہ حزب اللہ سے کشیدگی کے دوران داخل نہیں ہو سکے تھے لیکن آج جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عام شہریوں کی موجودگی میں علاقے پر قبضہ کر لیا۔
المنار کی رپورٹ کے مطابق صیہونی رجیم کے بلڈوزروں نے کفرکلا قصبے میں العبارہ کے قریب زیتون کے درخت بھی کاٹ ڈالے۔
اس کے علاوہ صیہونی فوج چار ٹینکوں کے ساتھ الخیام شہر کے مغربی حصے میں داخل ہوئی جب کہ جنگ بندی سے پہلے حزب اللہ کے مجاہدین کی مزاحمت کی وجہ سے اس قصبے میں داخل نہیں ہوسکی تھی۔
آپ کا تبصرہ