29 نومبر، 2024، 6:52 PM

غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطین سے قبضہ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے، گوٹیرس

غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطین سے قبضہ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے، گوٹیرس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ کی صورت حال کو خوفناک اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی اور فلسطینی علاقوں سے قبضے کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی اور فلسطینی علاقوں پر ناجائز قبضے کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔

انتونیو گوٹیرس نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور علاقے کے باشندوں کی جبری نقل مکانی، تخریب کاری اور تشدد نے فلسطینیوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

گوٹریس نے زور دے کر کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور امن و سلامتی اور عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کے ان کے ناقابل تنسیخ حقوق کی حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ کی پٹی ایک سال سے زائد عرصہ جاری رہنے والی جارحیت کے نتیجے میں کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ہے اور اس پٹی میں انسانی بحران روز بروز شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جو کہ ایک خوفناک اور غیر قابل قبول صورت حال ہے۔

News ID 1928468

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha