29 نومبر، 2024، 6:51 PM

مہر میڈیا گروپ اور قطر نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

مہر میڈیا گروپ اور قطر نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

مہر میڈیا گروپ اور قطر نیوز ایجنسی (QNA) کے سی ای اوز نے جمعے کے روز دوحہ میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مہر میڈیا گروپ کے سی ای او محمد مہدی رحمتی نے جمعے کے روز دوحہ میں قطر نیوز ایجنسی کے اپنے ہم منصب احمد بن سعید جابر الرمیحی سے ملاقات کی اور اس دوران دونوں خبر رساں اداروں کے درمیان  مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کئے گئے۔

فریقین نے اس معاہدے کی رو سے خبروں اور رپورٹس کے تبادلے کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس دوران مہر میڈیا گروپ کے سی ای او اور ان کے ہمراہ وفد نے قطر نیوز ایجنسی کے ہیڈ آفس کا بھی دورہ کیا۔

News ID 1928467

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha