مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ آئندہ مرحلے کے دوران لبنان اور شام کے تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیا شام اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ استحکام اور تمام تنازعات و مسائل کے خاتمے کی کوشش کر رہا ہے۔
نبیہ بری نے شام کے وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی کے ساتھ ہونے والی ایک واضح، کھلی اور نتیجہ خیز ملاقات کا بھی ذکر کیا۔
لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ نیا شام لبنان کے شیعوں کے ساتھ اختلافات کو بھی ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس طرح اس سے قبل عراق کے حوالے سے بھی اسی عمل کو آگے بڑھایا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ