27 مئی، 2012، 1:44 PM

سید حسن نصر اللہ

اسرائيل پرمقاومت کی فتح میں ایران کا نقش کسی سےپوشیدہ نہیں

اسرائيل پرمقاومت کی فتح میں ایران کا نقش کسی سےپوشیدہ نہیں

مہر نیوز،27 مئی 2012ء : حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ہوشیار اور بیدار رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل پر اسلامی مقاومت کی کامیابی میں ایران کا نقش کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے  سفیر غضنفر رکن آبادی نے اسرائیل کے قبضہ اور تسلط سےجنوب لبنان کی آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سےایرانی اسپیکر لاریجانی کا پیغام حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ اورلبنانی پارلیمنٹ کے اسپیر نبیہ بری کو پیش کیا ہے۔ ایرانی سفیر کے ساتھ ملاقات میں حزب اللہ کے سربراہ  سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائيل کے خلاف لبنان میں 33 روزہ جنگ اور غزہ کی 22 ر وزہ  جنگ کی فتح میں ایران  کا اہم کردار کسی سےپوشیدہ نہیں ہے انھوں نے کہا کہ اسلامی مقاومت نے لبنان اور  فلس طی ن میں ایرانی حمایت کی بدولت تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائيل کے خلاف فتح حاصل کی اور  اسرائیل کی  جابرانہ طاقت کا طلسم توڑ کر رکھدیا انھوں نے کہا ک ہ غیر علاقائی اور سامراجی طاقتیں اختلاف ڈالنے کی تلاش و کوشش میں ہیں لہذا ہمیں ان سے ہوشیار رہنا چاہیے۔ اس ملاقات میں رکن آبادی نے بھی  لبنانی قوم کی فدا کاری کو خراج تحسین پیش کیا۔ نبیہ بری نے بھی ا یرا نی سفیر کے ساتھ ملاقات میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے پیغام پر خوشی کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سما جی ، ثقافتی اور سیاسی تعاون کو فروغ دینے پر زوردیا ۔

News ID 1613125

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha