مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے آج اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ میں اور کمانڈر ان چیف پاکستان آرمی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی صدر کے ساتھ انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز ملاقات کی۔
پاکستانی وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ گفتگو کے اہم موضوعات میں ایران اور امریکہ کے درمیان تنازع، مشرقِ وسطیٰ (مغربی ایشیا) میں کشیدگی اور مستقبل کے امکانات، نیز ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ کی بحالی کے لیے دونوں فریقوں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات شامل تھے۔
ان کے مطابق، یہ مفاہمتی یادداشت اس تنازع کے جامع حل کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ ایرانی صدر نے اپنی حکومت کے مؤقف اور خدشات واضح طور پر بیان کیے اور زیرِ بحث امور پر نہایت تعمیری تبادلۂ خیال ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اہم پیش رفت حاصل ہوئی اور ملاقات انتہائی مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ یہ عمل مزید پیش رفت اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کی راہ ہموار کرے گا۔
آپ کا تبصرہ