مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر نے بغداد میں عراق کے وزير خارجہ ابراہیم جعفری سے ملاقات اور گفتگو کی۔ جابری انصاری نے ابراہیم جعفری سے ملاقات میں موصل کی حالیہ کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف عراق کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا ۔ ابراہیم جعفری نے بھی اس ملاقات میں عراق اور ایران کے درمیان باہمی تعاون کو خطے میں قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اہم اور قابل تعریف قراردیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر نے بغداد میں عراق کے وزير خارجہ ابراہیم جعفری سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1874054
آپ کا تبصرہ