17 جولائی، 2017، 11:04 AM

ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت گر کر 36 فیصد تک پہنچ گئی

ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت گر کر  36 فیصد تک پہنچ گئی

امریکہ میں ایک تازہ عوامی جائزے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت گر کر 36فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ گذشتہ 6 ماہ سے امریکہ کے صدر ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ایک تازہ عوامی جائزے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت گر کر 36فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ گذشتہ 6 ماہ سے امریکہ کے صدر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کی جانب سے کرائے گئے جائزے کے مطابق اپریل میں صدر ٹرمپ کی عوامی حمایت 42 فیصد تھی۔ اس جائزے کے مطابق 48 فیصد عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر کارکردگی کو ’سختی سے رد‘ کیا۔اس جائزے میں بتایا گیا ہے کہ قریب نصف (48 فیصد) امریکی شہری سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے دنیا میں امریکہ کا قائدانہ کردار کمزور ہوا ہے البتہ امریکی صدر نے اس جائزے کو مسترد کرتے ہوئے میڈیا کو ایک بار پھر جھوٹا قرار دیا ہے ۔

News ID 1873927

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha