5 جولائی، 2017، 12:51 PM

شمالی کوریا کا امریکہ کے یوم آزادی پر میزائل تجربے کا تحفہ

شمالی کوریا کا امریکہ کے یوم آزادی پر میزائل تجربے کا تحفہ

شمالی کوریا نے اپنے نئے بین البراعظمی میزائل تجربے کو امریکہ کے یوم آزادی پر امریکیوں کے لیے تحفہ قرار دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے نئے بین البراعظمی میزائل تجربے کو امریکہ کے یوم آزادی پر امریکیوں کے لیے تحفہ قرار دے دیا۔ شمالی کوریا نے گزشتہ روز بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’’ہواسونگ 14‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا جو جاپان کے سمندر میں جاگرا۔ اس حوالے سے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اپنے بیان میں سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے اس میزائل کو خبیث امریکیوں کے لیے 4 جولائی کو امریکہ کے یوم آزادی کا تحفہ قرار دے دیا۔اطلاعات کے مطابق کم جونگ ان نے کہا کہ امریکہ نے ہمارے عزم کو آزمانا چاہا اور ہماری وارننگز کو نظر انداز کردیا، " امریکی باسٹرڈز"  4 جولائی کو بھیجے گئے ہمارے اس تحفے سے زیادہ خوش نہیں ہوں گے، ہمیں وقتا فوقتا ان کی بوریت دور کرنے کے لیے اس طرح کے تحفے بھیجتے رہنے چاہئیں۔ کم جونگ ان نے کہا کہ میزائل کسی پرکشش لڑکے کی طرح خوبصورت ہے اور جب تک امریکہ اپنے دشمنی پر مبنی پالیسی ختم نہیں کردیتا تب تک شمالی کوریا اپنے اسلحہ پروگرام کو بند کرنے کے معاملے پر امریکا سے مذاکرات نہیں کرے گا۔علاوہ ازیں ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے میزائل تجربے کے بعد امریکی ریاست الاسکا شمالی کوریا کے نشانے پر آگئی ہے۔  امریکی سائنس دانوں کی انجمن گلوبل سیکیورٹی پروگرام کے افسر ڈیوڈ رائٹ نے کہا کہ پرواز کے دورانیے اور فاصلے سے پتہ چلتا ہے کہ میزائل 6700 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میزائل کی رینج اتنی نہیں کہ امریکا کی ذیریں 48 ریاستوں یا ہوائی کے جزائر تک پہنچ سکے لیکن الاسکا تک ضرور پہنچ سکتا ہے۔

News ID 1873658

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha