1 جنوری، 2017، 7:12 PM

شمالی کوریا کا بین البراعظمی میزائل تیاری کے آخری مراحل میں

 شمالی کوریا کا بین البراعظمی میزائل تیاری کے آخری مراحل میں

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ملک بین البراعظمی میزائل کی تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ملک بین البراعظمی میزائل کی تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا جائے گا۔سال نو کے موقع پر پیانگ یانگ سے جاری پیغام میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ملک طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بین البراعظمی میزائل بنانے کے قریب ہے اور میزائل کے تجربے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جب کہ میزائل جوہری ہتھیار ساتھ لے جانے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا بہت جلد بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کرے گا۔ گزشتہ سال بھی شمالی کوریا نے کامیاب جوہری تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے باعث شمالی کوریا میں 5.3 شدت کا زلزلہ بھی محسوس کیا گیا جب کہ اس سے قبل شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر کسی بھی طرح کے جوہری یا میزائل ٹیکنالوجی کا تجربے کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود شمالی کوریا کئی بار بلیسٹک میزائل کے تجربات کرچکا ہے جب کہ شمالی کوریا امریکہ سمیت دیگر ممالک پر جوہری ہتھیاراستعمال کرنے کی دھمکی بھی دے چکا ہے۔

News ID 1869410

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha