28 جنوری، 2016، 6:00 PM

شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کرسکتا ہے

شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کرسکتا ہے

جاپانی حکام نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے اور بہت جلد نیامیزائل تجربہ کر سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپانی حکام نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے اور بہت جلد نیامیزائل تجربہ کر سکتا ہے۔  جاپانی حکام کے مطابق شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے،سیٹلائٹ سے کی گئی تصاویر اور تجزیے سے اشارے ملے ہیں کہ وہ نئے میزائل تجربے کی ممکنہ تیاری کر رہا ہے اور ایک ہفتے میں نیا میزائل تجربہ کرسکتا ہے۔ شمالی کوریا نے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں چوتھا جوہری تجربہ کیا تھا، جس کے خلاف اقوام متحدہ کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کرنے کا امکان ہے۔

News ID 1861403

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha