21 مئی، 2017، 8:08 PM

شمالی کوریا کا ایک اور میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا ایک اور میزائل کا تجربہ

جنوبی کوریا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ  شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے۔  جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے میزائل نے 560 کلو میٹر تک بحیرہ جاپان میں سفر کیا۔ جنوبی کوریا کے وزارت خارجہ نے میزائل تجربے پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کرکے  غیرذمہ داری کا ثبوت دیا ہے دوسری جانب جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق میزائل ممکنہ طور پر جاپانی پانیوں میں گرا جس پر شمالی کوریا سے شدید احتجاج کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اس بار تجربہ کیے گئے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی رینج پچھلے 3 تجربات کے میزائلوں سے کم تھی۔ ادھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی شمالی کوریا سے مزید میزائل تجربے نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود شمالی کوریا نے میزائل تجربات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اسے امریکہ سے خطرہ لاحق ہے اور اس کے میزائل تجربات دفاعی نوعیت کے ہیں۔

News ID 1872653

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha