مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ، امریکی ڈرون اور فضائی حملوں میں داعش کے پانچ اہم کمانڈروں سمیت 21 وہابی دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے صوبہ قندوز کے ضلع داشت آرچی میں طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اہم طالبان کمانڈر سمیت 8 دہشت گردہلاک ہو گئے۔ دریں اثنا افغان وزارت داخلہ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مختلف صوبوں میں آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 5 داعش کمانڈروں سمیت 13 دہشت گرد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ۔ بیان میں کہا گیا کہ فضائی حملوں کے دوران طالبان کی زیر ملکیت بڑی تعداد میں گاڑیاں اور ہتھیار بھی تباہ ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق شمالی صوبہ جاؤزجان میں امریکی ڈرون کے حملے میں داعش کے 5سینئر رہنما مارے گئے ۔
افغانستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ، امریکی ڈرون اور فضائی حملوں میں داعش کے پانچ اہم کمانڈروں سمیت 21 وہابی دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1873588
آپ کا تبصرہ