17 جون، 2017، 11:47 AM

لندن میں حکومت کی بے حسی کے خلاف ہزاروں افراد کامظاہرہ

لندن میں حکومت کی بے حسی کے خلاف ہزاروں افراد کامظاہرہ

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی 24 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر برطانوی حکومت کی بے حسی کے خلاف ہزاروں افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور وزیر ا‏عظم تھریسامے کے خلاف نعرے بازی کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائثرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی 24 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر برطانوی حکومت کی  بے حسی کے خلاف ہزاروں افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے  اور وزیر ا‏عظم تھریسامے کے خلاف نعرے بازی کی۔ ہزاروں مظاہرین نے مقامی ٹاون ہال عمارت پر دھاوا بول دیا اور وزیر اعظم کی گاڑی روک کر شدید نعرے بازی کی۔دوسری جانب آگ لگنے سے ہلاک افراد کی تعداد 30ہوگئی ۔لندن کے گرینفل ٹاور میں لگنے والی آگ کے خلاف شہر میں مظاہرے ہوئے جن میں بے گھر متاثرین کے لیے فوری امداد کا مطالبہ کیا گیا۔ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ کے باہر شدید احتجاج کیا گیا۔ 50سے 60مظاہرین نے کنزنگٹن اور چیلسی ٹاون ہالز میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی جہاں وزیر اعظم تھریسا مے متاثرین سے اظہار ہمدردی کے لیے موجود تھیں۔

News ID 1873250

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha