مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں غاصب اور جابر صیہونی فوج کے حملے میں 4 فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے ہیں جبکہ سعودی عرب اسرائيل کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کی تلاش و کوشش میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق کل مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے باب العامود میں چند فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون صیہونی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ان جھڑپوں میں صیہونی فوج کی براہ راست فائرنگ سے 4 فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔ اس جھڑپ کے بعد صیہونی فورسز نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے اور چیک پوسٹوں پر ہائی الرٹ جاری کردیا۔ادھر صیہونی فورسزنے غرب اردن کے کفر قدوم علاقے پر فلسطینیوں کے ہفتہ وار پر امن مظاہرے پر بھی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے۔ ایک طرف فلسطینیوں پر اسرائیل ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری طرف سعودی عرب اسراغيل کے ساتھ اتحاد قائم کرکے اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں غاصب اور جابر صیہونی فوج کے حملے میں 4 فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے ہیں جبکہ سعودی عرب اسرائيل کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کی تلاش و کوشش میں ہے۔
News ID 1873249
آپ کا تبصرہ