مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر خوست میں خودکش کار بم حملے میں 30 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے حملہ سپیشل فورسز کے ہیڈکوارٹر پر کیا گیا اور اس بم دھماکے میں مزید افراد کے مارے جانے کا خدشہ ہے ۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جبکہ کسی بھی دہشت گرد گروہ نے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔
افغانستان کے شہر خوست میں خودکش کار بم حملے میں 30 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1872776
آپ کا تبصرہ