27 مئی، 2017، 2:24 AM

چین میں 14 کروڑ ڈالرز کے فراڈ میں ملوث 44 افراد گرفتار

چین میں 14 کروڑ ڈالرز کے فراڈ میں ملوث 44 افراد گرفتار

چین کی پولیس نے انٹرنیٹ پر 14 کروڑ ڈالرز کے فراڈ میں ملوث 44 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی پولیس نے انٹرنیٹ پر 14 کروڑ ڈالرز کے فراڈ میں ملوث 44 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق 1949 میں نیشنلسٹ حکومت کے خاتمے کے بعد اسمگل کیے گئے اثاثوں کو دوبارہ حاصل کرنے کا لالچ دے کر ان ملزمان نے 93 ہزار سے زائد افراد سے رقوم وصول کیں۔ذرائع کے مطابق چین کی وزارت پبلک سکیورٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ یہ جرائم پیشہ گروہ وی چیٹ اور دیگر سماجی روابط کی ویب سائٹس کا استعمال کرکے لوگوں کو اُکساتے تھے کہ وہ 10 یوان ادا کرکے اسکیم کی ممبر شپ حاصل کریں جبکہ منجمد اثاثے اَن فریز ہونے کی صورت میں ان افراد کو 50 ہزار یوان مل جائیں گے۔وزارت کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ سال اکتوبر سے شروع ہونے والی تحقیقات کے دوران وہ اس فراڈ میں ملوث 15 گروہ بےنقاب کرچکے ہیں جبکہ اس فراڈ میں 950 ملین یوان کی لین دین کی گئی۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں چینی وزیر پبلک سیکیورٹی نے بتایا کہ وہ آن لائن اور ٹیلی کام فراڈ سامنے لانے کے لیے 32 صوبائی اور 206 شہری مراکز قائم کرچکے ہیں۔

News ID 1872769

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha