22 مئی، 2017، 1:17 PM

خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک

خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں مقامی امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب وہابی دہشت گردوں کے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں مقامی امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب  وہابی دہشت گردوں کے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے اکا خیل میں مقامی امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ وہابی دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کر رکھا تھا، ریموٹ کنٹرول کی مدد سے عین اس وقت دھماکہ کیا گیا جب امن کمیٹی کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

News ID 1872673

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha