مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں پاکستانی جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 48 سلفی وہابی طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کی جانب سے خیبرایجنسی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور تازہ کارروائی میں مزید 48 دہشت گرد مارے گئے۔ جیٹ طیاروں نے خیبرایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ان کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 48 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مہر نیوز/13 مارچ/ 2015 ء : پاکستان کے علاقہ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں پاکستانی جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 48 سلفی وہابی طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1851666
آپ کا تبصرہ