9 مئی، 2017، 1:35 PM

موصل میں داعش کے خلاف آپریشن آخری مرحلے میں پہنچ گيا

موصل میں داعش کے خلاف آپریشن آخری مرحلے میں پہنچ گيا

عراق کے شہر موصل میں وہابی دہشت تنظیم داعش کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق  کے شہر موصل میں وہابی دہشت تنظیم داعش کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ عراقی فورسز کےمطابق موصل سے داعش کے خاتمے کے لیے جنگ اختتام کے قریب ہے، حکام کے مطابق شمالی عراق میں داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اس ماہ کےآخر تک مکمل کرلی جائے گی۔
عراقی وزارت داخلہ کے مطابق کارروائی کے باعث دہشت گردوں کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مکمل کامیابی کےلیے مزید وقت درکار ہے۔

News ID 1872359

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha